ممتاز علی بھٹو کی لاہور میں پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف سے ملاقات

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سابق وزیراعلی سندھ ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ممتاز علی بھٹو نے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ممتاز علی بھٹو نے شہباز شریف سے سندھ میں پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سندھ سمیت تمام صوبوں میں ترقی اور خوشحالی لانا چاہتی ہے۔