لاہور میں سسرالیوں نے بہو کو جلا ڈالا، مقدمہ درج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ماڈل کالونی نمبر ایک میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو زندہ جلا ڈالا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔ سسرالیوں کے ہاتھو ں مبینہ طورپر جلنے والی صائمہ کا تعلق چیچہ وطنی سے تھا ، اس کی شادی 4 سال قبل لاہور میں مختار نامی شخص سے ہوئی، کچھ عرصے بعد ہی میاں بیوی میں جھگڑ ا رہنے لگا۔

اہل خانہ کے مطابق صائمہ زخمی حالت میں انہیں بتایا کہ سسرال والوں نے اس پر تار کول پھینک کرآ گ لگا دی۔ صائمہ کے شوہر ملزم مختار کا کہنا تھاکہ صائمہ کو کچن میں اچانک آگ لگی، کسی نے اسے جلایا نہیں۔ پولیس نے صائمہ کے شوہر مختار کو حراست میں لے تفتیش شروع کردی ہے۔ صائمہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ صائمہ امید سے تھی، سنگدل سسرالیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔