کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ گذشتہ روز شام سے لیاری کے علاقے کلری، مندرا محلہ،احمد شاہ بخاری روڈ، الفلاح روڈ،اور مسجد روڈ بہار کالونی میں شدید فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقہ مکین خوف و ہراس میں مبتلا ہیں، جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری تاحال غائب ہے، علاقہ مکینوں نے ذرائع کو بتایا کہ علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، جس کے باعث رہائشی دہری مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔