پاکستان (جیوڈیسک) کے شدید اعتراضات کے بعد امریکا نے بھارت کو دوحہ مذاکرات میں شامل کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارت اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے دوحہ میں ہونے والے امریکا، طالبان مذاکرات کا حصہ بننے کا خواہش مند تھا۔ امریکی اعلی حکام کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیر خارجہ اور سیکیورٹی حکام نے بھی دوحہ مذاکرات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
امریکا کو یہ باور کرانے کی کوشش بھی کی گئی کہ بھارت افغانستان کیاستحکام اور ترقی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔ لیکن پاکستان کی جانب سے شدید اعتراضات کے بعد امریکی انتظامیہ نے بھارت سے معذرت کر لی ہے۔
پاکستان نے موقف اپنایا کہ بھارت افغانستان کا ہمسایہ نہیں لہذا اس کی مذاکرات میں شمولیت کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائیگی۔ امریکی انکار کے باوجود نئی دہلی کی طرف سے واشنگٹن پر دبا کا سلسلہ جاری ہے۔