اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں ترک سفیر مصطفی بابر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت توانائی کے شعبے میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی بابر نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خاقان عباسی نے کہا کہ ان کی حکومت ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں تیل و گیس کے شعبوں میں پاک، ترک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔