کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے اعتراف کیا ہے کہ صوبے میں 44 ہزار پرائمری اسکولوں میں سے آدھے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ اپنے دفتر میں ذرایع سے گفتگو کرتے ہو ئے سندھ کے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں چو بیس ہزار اسکول پینے کے پانی، بیس ہزار واش روم، ساڑھے آٹھ ہزار شیلٹر اور ستائیس ہزار بجلی سے محروم ہیں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ انہوں نے سندھ کے تمام ای ڈی اوز ایجوکیشن کو حاصل ڈی ڈی اوز کے اختیارات معطل کردیئے ہیں۔ ایک سوال پر وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وہ کسی کی برائیاں نہیں گنوارہے صوبے میں محکمہ تعلیم کا جوحال ہے،صرف اسے بیان کررہے ہیں۔