پیرس میں رنگا رنگ فیشن شو، ماڈلز کی کیٹ واک

Paris Fashion Shows

Paris Fashion Shows

پیرس (جیوڈٰسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والے رنگا رنگ فیشن شو نے شائقین کے دل موہ لئے۔ دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ خوبصورت ماڈلز کی ریمپ واک نے شو کو چار چاند لگا دئیے۔ پیرس رنگار نگ شو میں مشہور فیشن ڈیزائنر ریف سمنز کے منفرد اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

ماڈلز نے موسم سرما اور خزاں کے نت نئے ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ شائقین نے خوبصورت ماڈلز کی کیٹ واک اور منفرد ملبوسات کو بیحد پسند کیا۔ امریکی اداکارہ جنیفر لارنس شو کی خصوصی مہمان تھیں جنہوں نے شوخ اور دلفریب رنگوں والے ملبوسات کو بے حد سراہا۔