لندن (جیوڈیسک) پاکستانی طلبا کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب ہوئی اور انہیں ایوارڈز دیئے گئے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں پاکستانی طلبا کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام برطانوی اراکین پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد اور انس سرور کی جانب سے کیا گیا تھا۔
لارڈ نذیر احمد نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی علم دوست پالیسی کی وجہ سے پوزیشن ہولڈرز پاکستانی طلبا و طالبات سرکاری خرچ پر یورپ کی یونیورسٹیز کا دورہ کر رہے ہیں۔