بھارت نے پہلا نیوی گیشنل سیارہ کامیابی سے خلا میں روانہ کردیا

Navy Geshnal Planet

Navy Geshnal Planet

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے پہلا نیوی گیشنل سیارہ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیارہ ریاست آندھرا پردیش کے خلائی سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ ایک ہزار 425 کلو گرامی وزنی یہ سیارہ خلا میں 501 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کرے گا۔

مقامی طور پر بنایا گیا یہ سیارہ امریکا اور دوسرے ممالک کے GPS سیاروں جیسا ہے۔ اس سیارے سے فراہم کردہ معلومات سے فضائی، بحری اور زمینی سفر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں مدد ملے گی۔