ومبلڈن ٹینس، جوکووچ، اینڈی مرے، ٹومس برڈیچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Jukuuc- Andy Murray- Tums Bardech

Jukuuc- Andy Murray- Tums Bardech

ومبلڈن (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، اینڈی مرے اور ٹومس برڈیچ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہو گئیں۔ سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم میں سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے جرمن حریف ٹومی ہاس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، جوکووچ کی فتح کا سکور چھ ایک، چھ چار اور سات چھ رہا۔

پری کوارٹر فائنل مرحلے کے ایک اور میچ میں عالمی نمبر دو اینڈی مرے نے روس کے میخائل یوزخنی کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ ادھر جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ کو آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کے خلاف کامیابی ملی۔ ویمنز سنگلز میں پولینڈ کی آگنیسکا نے بلغاریہ کی تسوستانا کو ہرا کر اگلے رانڈ میں جگہ بنائی۔

اس سے پہلے عالمی نمبر ایک امریکی سٹار سرینا ولیمز نے جرمن کھلاڑی سابینا لاسکی سے ہار کر اپنا سفر پری کوارٹر فائنل تک ختم کر بیٹھیں۔ مینز ڈبلز کے اہم مقابلے میں اعصام الحق اور جولین روجر کا بستر بھی گول ہو گیا تاہم اعصام مکسڈ ڈبلز کے تیسرے رانڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔