کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو کمپانڈ پر خود کش دھماکے اور فائرنگ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں 4 حملہ آور بھی شامل ہیں۔ کابل میں نیٹو کو سامان سپلائی کرنے والے اڈے پر 4 شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ ایک حملہ آور نے خود کو اڈے کے گیٹ پر دھماکے سے اڑا لیا۔
تین شدت پسند چار محافظوں کو ہلاک کرکے کمپانڈ میں داخل ہو گئے اور اندر پہنچ کر خود کش جیکٹس پہنے حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے کمپانڈ کی حفاظت پر مامور 2 محافظ ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ حملیمیں ہلاک ہونے والے محافظوں کا تعلق نیپال سے ہے۔