نیشنل گیمز کے سیمی فائنل میں سندھ نیٹ بال کی ٹیم نے بلوچستان نیٹ بال ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
Posted on July 2, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : اسلام آباد میں منعقدہ 32ویں نیشنل گیمز سیمی فائنل میں سندھ نیٹ بال کی ٹیم نے بلوچستان نیٹ بال کی ٹیم کو باآسانی 26-19 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا سیمی فائنل میچ کے دوران آغاز سے ہی سندھ نیٹ بال کی ٹیم نے اپنے مد مقابل بلوچستان کی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
بلوچستان نیٹ بال کے کھلاڑی سندھ نیٹ بال کے کھلاڑیوں کے خوبصورت اور شاندار پاسسز اور جاندار سروسز کے آگے بے بس نظر آئے اور اپنے شاندار کھیل کی بدولت سندھ نیٹ بال کی ٹیم نے سیمی فائنل میچ باآسانی جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔نیٹ بال کا فائنل میچ سندھ اور پنجاب نیٹ بال کی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔