اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین نیب کیلئے دو نام تجویز کئے ہیں۔
جس میں جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری اور خواجہ ظہیر کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیئر مین نیب کی عدم تقرری پر سپریم کورٹ نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہو ئے جلد از جلدچیئر مین نیب کی تقرری کے لئے کہا تھا۔