ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے انہوں نے ہدایتکار و پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا میں آئٹم سانگ کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
بالی ووڈ ذرائع کے مطابق رام لیلا بھنسالی نے فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں مادھوری کے آئٹم سانگ سے متاثر ہو کر گزشتہ ہفتے انہیں اپنی فلم رام لیل کیلئے آئٹم سانگ کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
فلم رام لیلا میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ مادھوری کا فلم یہ جوانی ہے دیوانی” میں آئٹم نمبر گھاگرا بے حد پسند کیا گیا ہے۔