سینئر رہنما پی ٹی آئی میر فضل الرحمن مرحوم کی وفات سے ملک و ملت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا
Posted on July 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلی : پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر عامر یوسف نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ میرپور سے تعلق رکھنے والے میر فضل الرحمن مرحوم سینئر رہنما پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ آزاد کشمیر کی وفات کو بڑا سانحہ قرار دیا۔
کہا کہ میر فضل الرحمن مرحوم ایک انسان دوست، ملک و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے انتہائی جرات مند لیڈر تھے۔ ان کی وفات سے جہاں ملک و ملت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے وہیں ہم ایک مخلص دوست سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔