جموں کشمیر نیشنل سٹوڈینٹس فیڈریشن کے رہنماؤں اسد زمان ملک اور مبشر ملک نے کہا ہے کہ روزنامہ آزادی پر حکومتی جبر کسی صورت قبول نہیں
Posted on July 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلی : جموں کشمیر نیشنل سٹوڈینٹس فیڈریشن کے رہنماؤں اسد زمان ملک اور مبشر ملک نے کہا ہے کہ روزنامہ آزادی پر حکومتی جبر کسی صورت قبول نہیں، حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ آزادی ایک ایسا اخبار ہے جس نے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دی اور حق کا علم بلند کیا۔
چیف ایڈیٹر جاوید ہاشمی اور کوٹلی سے پوری ٹیم بیورو چیف خواجہ طارق لون، ڈسٹرکٹ رپورٹر امجد چوہدری ، کرائم رپورٹر وحید امداد، نمائندہ آزاد جہانگیر ہاشمی، سٹی رپورٹر ظفر قریشی اور دیگر کو حق کی آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر قدغن لگا کر نام نہاد اسمبلی کے حکمران اپنی ان کو تسکین نہیں پہنچا سکتے۔
اگر فوری طور پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو پھر وزراء کا داخلہ بھی آزاد کشمیر میں بند کر دیں گے ۔ ویسے بھی ان کو اسلام آباد کی پر تعیش زندگی پسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ NSF ایسی کسی پابندی کو نہیں مانتی اور آزادی کی انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی اور خودمختاری کے لئے ریاستی اخبار ہی ہماری آواز کو اقوام عالم تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔
ہم سے یہ سہولت نہیں چھینی جا سکتی، سینئر وزیر اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے ان کرتوتوں کو ختم کیوں نہیں کر دیتے جیسا کرو گے ویسا بھرو گے کے مصداق آج اس کا بیٹا بھی عیاشی کر رہا ہے۔ اور کشمیری قوم کی تذلیل کا سبب بن رہا ہے۔