بین الاقوامی کمیسٹری مقابلہ کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے والے مائرز کالج کے پانچ میں سے تین طلباء آخری مرحلہ میں پہنچ گئے
Posted on July 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : بین الاقوامی کمیسٹری مقابلہ کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے والے مائرز کالج کے پانچ میں سے تین طلباء آخری مرحلہ میں پہنچ گئے آخری مرحلہ میں پہنچنے والوں میں او۔ لیول کے امتحان میں ورلڈ ٹاپ کرنے والے شجاعت مرزا۔تراب علی اور عبدالوہاب شامل مذکورہ مقابلہ کے پہلے مرحلہ میں پاکستان بھر سے سولہ ہزار طلباء نے حصہ لیا جس میں سے پچاس طلباء سیمی فائنل کیلئے منتخب ہوئے ان پچاس میں سے پانچ کا تعلق مائرز کالج چکوال سے تھا۔
اب ان پچاس میں سے چودہ منتخب ہونے والوں میں سے تین کا تعلق مائرز کالج چکوال سے ہے آخری مرحلہ میں سے چارطلباء منتخب کئے جائیں گے جو عالمی سائنس مقابلہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے یہ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلے چودہ منتخب ہونے والوں میں لاہور ،کراچی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروںکے علاوہ کسی اور شہر کے بچے منتخب ہوئے ہیں۔
یہ اعزاز چکوال شہر کو مائرز کالج چکوال کے ہونہار طلباء کی عمدہ کارکردگی کی بناء پر حاصل ہوا ہے مائرز کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ اس بات کیلئے دعا گو ہیں مذکورہ تینوں طلباء اور زیادہ محنت کرنے کے بعد پہلے چار میں منتخب ہو کر عالمی سائنس مقابلہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں اور اپنے ملک اور اپنے علاقے کا نام عالمی سطح پر روشن کریں۔