دبنگ پارٹ تھری کی تیاریاں۔ دبنگ کے پریکوئل سے سوناکشی آؤٹ

Dabang Part III

Dabang Part III

دہلی (جیوڈیسک) دہلی این جی ٹی بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی سپرہٹ فلم دبنگ کے تیسرے سیکوئل پر کام شروع کر دیا گیا ہے لیکن اس بار سلو بھائی کے ساتھ مست نینوں والی سوناکشی سنہا جلوہ گر نہیں ہوں گی۔

اس بار دبنگ تھری میں کوئی اور حسینہ چلبل پانڈے کے ساتھ مداحوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرتی دکھائی دیں گی۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم دبنگ کے اب تک دو حصے ریلیز ہو چکے ہیں جن میں سوناکشی سنہا اور سلمان کی جوڑی کو بیحد پسند کیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ دبنگ خان کی نئی ہیروئن کون بنتی ہے۔