نشتر اسپتال ملتان میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف نرسوں کا احتجاج

Multan Nursing

Multan Nursing

ملتان (جیوڈیسک) نشتر اسپتال ملتان میں آج دوسرے روز بھی نرسوں نے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے رویئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہو ئے دھرنا دیا۔

نرسوں کا کہنا تھا کہ کئی بار ایم ایس کو نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے رویے کے خلاف درخواستیں دی جاچکی ہیں لیکن اب تک انہیں برطرف نہیں کیا گیا۔نرسوں کا کہنا تھا کہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔