اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 29 گواہوں کو 8 جولائی کو سب جیل میں ٹرائل کے دوران پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔ججز نظر بندی کیس میں استغاثہ کے 35 گواہوں میں سے 6 گواہ بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
باقی 29گواہوں کو 8 جولائی کو سب جیل میں ٹرائل کے دوران پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور اس حوالے سے انہیں طلبی کے سمن بھجوا دیئے ہیں۔