اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم سے اضافی سرمایہ نکال لیا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم سے اضافی سرمایہ تین روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے نکال لیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق منی مارکیٹ سسٹم سے پینسٹھ ارب پچاس کروڑ روپے تین دن کے لئے ٹی بلز فروخت کر کے نکالے گئے ہیں۔

ان بلز پر شرح سود آٹھ اعشاریہ دو پانچ فیصد سالانہ طے پائی ہے۔ سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے اڑسٹھ ارب روپے کی پیشکش فراہم کیں۔