ویسٹ انڈیز (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ لوگ گجنی بن کر ماضی کی پرفارمنس کو جلد بھول جاتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ بھی کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ دوہزار پندرہ کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں۔ اگر فٹنس برقرار نہ رہی تو خود ہی کرکٹ چھوڑ دونگا۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی پچز برصغیر کی پچز سے ذیادہ مختلف نہیں، کھلاڑیوں کو بہتر پرفارمنس دکھانا ہوگی۔