کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مالیاتی اداروں کی مارکیٹ میں واپسی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔مثبت آغاز کے بعد کسی بھی موقع پر مارکیٹ کو منفی زون میں جاتے نہیں دیکھا گیا۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا اور مارکیٹ کے بینچ مارک انڈیکس میں ایک سیشن میں چار نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ مالیاتی اداروں کی مارکیٹ میں واپسی سے کاروباری حجم میں ساڑھے نو کروڑ شئیرز کا اضافہ ہوا جو ساڑھے چوبیس کروڑ شئیرز کے سودوں پر مشتمل رہا۔
سرمایہ کار آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، انرجی، ٹیلی کام اور فرٹیلائیز سیکٹر کے اسٹاکس میں نئی پوزیشنز لیتے نظر آئے۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 281 پوائنٹس بڑھکر 21644 پوائنٹس پر بند ہوا۔