پاکستان (جیوڈیسک) حکومت پاکستان مجموعی طور 11 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرئے گی۔ پاکستان آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرضے حاصل کرئے گا۔ حکومت پاکستان مجموعی طور پر گیارہ ارب ڈالر قرضے کے حصول کی خواہاں ہے۔ حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان نئے قرض پلان کے حصول کے لئے مزاکرات جاری ہیں۔
آئی ایم ایف سے پانچ ارب چالیس کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے علاوہ حکومت پاکستان عالمی بینک،ایشیائی ترقیاتی بینک، امریکہ، برطانیہ اور دیگر دوست ممالک سے پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کرئے گی۔
گزشتہ روز آئی ایم ایف سے ہونے والے مزکرات میں حکومت پاکستان نے مالیاتی خسارے میں کمی، سبسیڈی کے نظام میں بہتری اور ٹیکس دائرہ کار میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ چین نے بھی توانائی بحران کے حل کے لئے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔