ایڈورڈ سنوڈن پر فلم بنانے والے 4 فلم میکرز ، شہرت کی بلندیوں پر

Snudn

Snudn

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) سابق سی آئی ای اہلکار ایڈورڈ سنوڈن پر سب سے پہلے فلم بنانے والے ہانگ کانگ کے چار فلم میکرز شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

دنیا کیہر اہم واقعے پر فلم بنانے والے ہالی وڈ پروڈیوسرز سوچتے رہ گئے اور ہانگ کانگ کے چار نوجوان فلمسازوں نے ایڈورڈ سنوڈن پر فلم بناڈالی۔ پانچ منٹ دورانئے کی یہ فلم دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھرمیں مشہورہو چکی ہے۔

انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد اس کو دیکھ چکے ہیں۔ دنیا بھرکا ذرائع ان نوجوانوں کو اپنی خبروں کا حصہ بنا رہا ہے۔ ذرائع کی بڑی تعداد ہانگ کانگ پہنچ کر ان کے انٹرویو ز لے رہی ہے۔ نوجوان فلم میکرز کا کہناہے کہ ایڈورڈ سنوڈن کی وجہ سے ان کا مستقبل سنورگیاہے۔