اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف چین کے 5 روزہ دورے پر آج روانہ ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم کو دورہ چین کی دعوت ان کے چینی ہم منصب لی پی کیانگ نے چندہفتے قبل دورہ پاکستان کے دوران دی تھی۔
وزیراعظم کے ساتھ اعلی سطح وفد جس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلی پنجاب شہبا شریف اور دیگر حکام شامل ہیں بھی ساتھ ہوگا۔ وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات چیت کریں گے۔