کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، شہری سراپا احتجاج

Protest

Protest

کراچی(جیوڈیسک) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرجانے کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے پر مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر آ گئے۔ کے ای ایس سی کا 220 کے وی سرکٹ ٹرپ کر نے کے باعث بلدیہ، سائٹ، اورنگی، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور سرجانی ٹان میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ بلدیہ سرکٹ ٹرپ کرجانے کے باعث پانچ گرڈ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی کے ای ایس سی نے شہر کے بڑے حصے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا۔

مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہر یوں نے احتجاج کیا۔ ناظم آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرین نے کے ای ایس سی کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور ٹرک کو آگ لگا دی۔ ادھر گلبہار، رسالہ، پاک کالونی میں بھی بجلی کی بندش پر مکینوں نے احتجاجا ٹائر جلا کرسڑک بلاک کر دی۔ اسلام آباد وزیر اعظم میاں نواز شریف چین کے 5 روزہ دورے پر آج روانہ ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم کو دورہ چین کی دعوت ان کے چینی ہم منصب لی پی کیانگ نے چندہفتے قبل دورہ پاکستان کے دوران دی تھی۔

وزیر اعظم کے ساتھ اعلی سطح وفد جس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلی پنجاب شہبا شریف اور دیگر حکام شامل ہیں بھی ساتھ ہوگا۔ وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات چیت کریں گے۔