اسلام آباد (جیودیسک) لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ میں مزید 70 افراد کے زندہ ہونے کے شواہد ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ وزیر اعظم کو دورہ چین سے واپسی پر پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن نے اپنی رپوٹ کی طباعت مکمل کر لی ہے۔ کمیشن کے قیام سے ابتک صرف 416 لاپتا افراد بازیاب ہوئے ہیں۔
کمیشن نے آئندہ 6 ماہ میں مزید 638 لاپتا افراد کی بازیابی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 70 لاپتہ افراد زندہ ہیں۔ کمیشن نے متعلقہ حکام کو 15 روز میں اِن افراد کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔