لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کے خلاف اپیل مسترد کر دی، تاہم پاکستانی اسینر کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کررہا ہے، ان کی بھی مدد کرے۔ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔
انگلش بورڈ کے چئیرمین جائلز کلارک نے کہا ہے کہ دانش کنیریا نے اسپاٹ فکسرز بھرتی کرنے والے شخص جیسا کردار ادا کیا، اور کسی موقع پر ندامت کا اظہار نہیں کیا جو افسوسناک ہے۔ چیئرمین ای سی بی نے دانش کنیریا پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
دانش کنیریا نے کہا کہ ایک انگلش پلئیر پر پابندی تو ایک سال کے لیے کم کردی گئی اورملبہ ان پر ڈال دیا۔ کنیریا نے چئیرمین پی سی بی سے اپیل کی کہ وہ دوبارہ تحقیقات کرائے۔ کنیریا کا کہنا تھا کہ وہ ای سی بی کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔