پاکستان (جیوڈیسک) میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے دورہ چین کے دوران چینی رہنمائوں سے جامع مذاکرات، پاکستان میں توانائی اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات کرینگے۔ بیجنگ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چین کے دورے میں دو طرفہ سٹرٹیجک تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے چینی رہنمائوں سے جامع مذاکرات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ پر خاص طور سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی اور سٹرٹیجک اہمیت کا حامل محل وقوع چینی کمپنیوں کو منڈی کی تلاش کیلئے مثالی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔