ہزارہ ٹاون دھماکا, زخمی خاتون چل بسی، ہلاکتیں 31 ہو گئیں

Hazara Town Blast

Hazara Town Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون دھماکے میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیس جون کی شب ہزارہ ٹاون علی آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون شازیہ سی ایم ایچ میں زیرعلاج تھی۔ خاتون کی میت ان کی رشتے داروں کے حوالے کر دی گئی۔ ہزارہ ٹاون دھماکے میں دس خواتین اور تین بچوں سمیت اکتیس افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے۔