اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں شفاف نظم ونسق یقینی بنانے کیلئے احتساب کا ایک آزاد ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد تحریک انصاف کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ احتساب سیل حکومت کے ماتحت نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف رواداری کی پالیسی پرعمل درآمد کر رہی ہے اور نظام کو غیر مستحکم کرنا نہیں چاہتی۔ عمران خان نے حکومت سے کہا کہ وہ پاکستان کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرے کیونکہ ملک کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔