سندھ نیٹ بال ٹیم نے 5 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کا فاتح بنا دیا

کراچی : 32 ویں نیشنل گیمز میں سندھ نیٹ بال کی ٹیم نے فائنل میں پنجاب کی مضبوط ٹیم کو شکست دیکر صوبہ سندھ کو نیشنل گیمز میں اعزاز دلا دیا۔ نیشنل گیمز کا فائنل پنجاب اور سندھ کے نیٹ بال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا پنجاب نیٹ بال ٹیم نے میچ کے آغاز سے سندھ کی ٹیم پر تابر توڑ حملے شروع کر دیئے مگر سندھ کے نواجوانوں پر مشتمل نیت بال کی ٹیم نے ذہانت اور چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پنجاب کی ٹیم کے تابر توڑ حملوں کا جواب دیا۔

بلکہ ساتھ ساتھ ہی ساتھ اسکور میں بھی اضافے کے سفر کو جاری رکھا نیشنل گیمز نیٹ بال کا فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا اور میچ کے آخر ی مرحلے تک کھیل برا بر رہا مگر سندھ نیٹ بال کی ٹیم نے آخری لمحات میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام پر پنجاب کی ٹیم کو 24-22 سے شکست دیکر نیشنل گیمز کے فاتح کا اعزاز حاصل کر لیا۔