ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، جرمنی کی سبائن لیسکی سیمی فائنل میں

Wimbledon Tennis

Wimbledon Tennis

ومبلڈن (جیوڈیسک) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز کے لیے ڈرانا خواب بننے والی جرمن کھلاڑی سبائن لیسکی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ چینی کھلاڑی ناہ لی کا کوارٹرز فائنل میں سفر ختم ہو گیا۔

ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم میں عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز کو دھول چٹانے والی جرمن کھلاڑی سبائن لیسکی نے مدمقابل کائیا کو چھ تین اور چھ تین سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا نے چینی حریف ناہ لی کو زیر کر کے فائنل فور میں پہنچ گئیں۔ کوارٹر فائنل کا سکور سات چھ، چار چھ اور چھ دو رہا۔