پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پر معاملات طے

IMF

IMF

اسلام آباد (جیودیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پر معاملات طے پاگئے۔ نئے بیل آٹ پیکج کے تحت پاکستان کو 5 سے ساڑھے 5 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے نئے پروگرام کے حوالے سے وزارت خزانہ اسلام آباد میں مذاکرات کا حتمی دور ہوا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان جبکہ جیفری فرینک نے آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت کی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں سبسڈی ختم کرنے کے لیے تین سال کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت نئے ٹیکس نہیں لگائے گی۔ ٹیکس کے شعبے میں آڈٹ کا سخت عمل شروع کیا جائے گا۔