لالہ موسی کی خبریں 02.07.2013
Posted on July 3, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کشکول توڑنے کے دعوے دار حکمران ایک طرف آئی ایم ایف کے در پر کھڑے ہیں تو دوسری طرف عوام پر ٹیکسوں کے پہاڑ کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،چوہدری قمر زمان کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وزیر اطلاعات، سابق گورنر بلستان، سابق ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشکول توڑنے کے دعوے دار حکمران ایک طرف آئی ایم ایف کے در پر کھڑے ہیں تو دوسری طرف عوام پر ٹیکسوں کے پہاڑ کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگپر اب نام نہاد خادم خیمے کیوں نہیں لگاتے؟انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میر آبائی حلقہ ہی میری پہچان ہے پارٹی حکم کی تعمیل پر ضمنی الیکشن لڑسکتا ہوں، حکمرانوں نے بجٹ میں عام آدمی پر بوجھ ڈالا جبکہ اپنے ہمراہ ساتھیوں کو مراعات دیں،ملک میں حکمرانوں کے ٹیکسز کے نفاذ سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے،جس سے عام آدمی کی زندگی کو مشکل ترین بنا دیا گیا ہے،پانچ مرلہ کے گھر والوں پر ٹیکس لگا کر ان کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے انکم ٹیکس ویلتھ ٹیکس پر ٹیکس دینا پڑتا ہے موبائل فون پر 41فیصد ٹیکس کو کیا نام دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے حکومت میں تو موبائل فون کے سترہ روپے پر بڑے تحفظات کا اظہار کیا جاتا تھا،پنجاب حکومت او پی ایف کیلئے بیکنانوالہ بنگلہ کی جگہ فراہم کرے،اب بھی او پی ایف سکول کالج بنانا میری ذمہ داری ہے،ہم نے دو ارب بیس کروڑ روے حلقہ کے140دیہات کیلئے سوئی گیس فراہم کیلئے جمع کرائے جن میں ستر دیہات میں کام ہو رہا تھا جہاں پر اب کام رکنے سے عوام کا نقصان ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر
آفیسر گجرات نے این جی اوز کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر گجرات نے این جی اوز کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،یہ چار رکنی کمیٹی پر مشتمل ہے اس کا نام ایم او یو ہے جن میں سید ضیاء علی شاہ ترمذی صدر انجمن فلاح و عوام رجسٹرڈ لالہ موسیٰ،ملک اظہر حسین سیکرٹری رحمت فائونڈیشن گجرات،سیف اللہ صدر عثمان ویلفیئر گجرات، چوہدری آفتاب حسین، مدنی ویلفیئر سوسائٹی گجرات شامل ہیں،آفس ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر میں ممبران کو ان نامزدگی کے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں،گذشتہ روز اس کمیٹی کے ممبران نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس گجرات میں ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ ہم ڈی سی او گجرات آصف لودھی اور ڈی او ویلفیئر محمد ارشد کی سربراہی میں جیل کے قیدیوں کی فلاح وبہبود کے کوئی کسر اٹھا نہ رکھین گے اور ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں گے اور جلد ڈسٹرکٹ گجرات جیل کا ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران دورہ کریں گے اور جیل میں قیدیوں سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے اور ان کو فوری طور پر حل کروانے کے لیے ڈی سی او گجرات اور دیگر افسران ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے ہوئے حل کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ بلدیہ میں پہلی دفعہ ملازمین کو بہتر کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ کے ساتھ نوازا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ بلدیہ میں پہلی دفعہ ملازمین کو بہتر کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ کے ساتھ نوازا گیا،اور اس سے پہلے بلدیہ میں کوئی ایسی تقریب یا ملازمین کو بہتر کارکردگی پر حسن کارکردگی یا بہتر فرائض انجام دینے پر ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ہو،بلدی کے چیف آفیسر شیخ وجاہت صدیقی کی اس کاوش اور احسن اقدام پر اہلیان شہر کے لوگوں نے سراہا اور انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے اور اس سے عمل سے بلدیہ ملازمین کے حوصلہ بلند ہوں گے،اور وہ اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے اور انہوں نے کہا کہ ایسی تقریب اور ملازمین کو بہتر کارکردگی دکھانے پر ہر سال ایوارڈ تقریب ہونی چاہیے اہلیان شہر کے لوگوں نے شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کے اس کارنامہ کو سراہا کہ انہوں نے اپنے دفتر ملازمین کو بہترکارکردگی دکھانے پر ایوارڈوں سے نوازا اور بلدیہ ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوئی اور س ایوارڈ تقریب کی وجہ سے ملازمین پہلے سے بھی زیادہ دل لگا کر محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے ملازمین ہر سال ایوارڈ حاصل کریں گے ایسے ایوارڈ ملازمین کی قابلیت کے ضامن تے ہیں اورچیف آفیسر شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی تعیناتی سے شہر میں صفائی کا نطام بہتر اور سیوریج اور سٹریٹ لائٹ واٹر سپلائی کا نظام بہتر ہوا ہے اور اب ہر گھرمیں واٹر سپلائی کا پانی دن میں تین دفعہ مہیا ہوتا ہے اور وہ دفتر میں بیٹھ کر اہلیان شہر کے لوگوں کے کام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اورشہر کے لوگوں کے کام کر کے دلی سکول اور خوشی محسوس کرتے ہیں اور اپنا فرض سمجھ کر ان کی خدمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر خالد فیض کی ہدایت پر اور زیر سرپرستی لالہ موسیٰ کی چاروں یونین کونسل میں ڈور ٹو ڈور جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کام جار ی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر خالد فیض کی ہدایت پر اور زیر سرپرستی لالہ موسیٰ کی چاروں یونین کونسل میں ڈور ٹو ڈور جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کام جار ی اور انچارج پولیو مہم1/84 سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ارشد پرویز،2/85اسماعیل چدھڑ نیو ٹریشن سپروائزر 3/86،مبارک علی شاہ سی ڈی سی انسپکٹر،4/87محمد رفیع سینٹری انسپکٹر نے زیر نگرانی پرویز ارشد کے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ان کے ہمراہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ناس بٹ ،محرر وسیم نے لیڈی ہیلتھ ورکروں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی اور پولیو ٹیم نے ایس ایچ او بہترین سیکورٹی فراہم کی اور پولیو ٹیم نے ایس ایچ او کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر مبارکباد دی اور ای ڈی او نے سیکورٹی کے بارے ملاقا ت کی اور انہوں نے بھی خراج تحسین پیش کیا،سول ہسپتال کے پولیو مہم کی ٹیم نے ایک دن میں چاریونین کونسل میں ٹارگٹ4397اور4388 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ،پولیو ٹیم کے عملہ کی یہ ایک دن کی کارکردگی ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم ای ڈی او کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے پولیو جیسے مرض کو جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکیں گے اور ہربچہ اس مہلک بیماری سے محفوظ رہے گا، لالہ موسیٰ شہر اور گردونواح کے علاوہ میں کل27 ٹیمیں،موبائل 2،فکسڈے ٹرازک2،سول ہسپتال،مین بازار بس سٹاپ گجرات تا کھاریاں روڈ،ریلوے اسٹیشن پر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف رہے،اہلیان شہر کے لوگوں نے سول ہسپتال انچارج ڈاکٹر ارشد پرویز اور دیگر ہیلتھ ورکراور لیڈی ہیلتھ ورکروں کی پولیو مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیااور ان کی محنت لگن اور اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اورمبارکباد دی اور والدین نے کہا کہ ہمارے بچے اس مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکے گیں اور انشاء اللہ اس مرض کو جڑ سے نکال پھینکیں گے ہم تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ای ڈی او کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے کام سر انجام دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اندرون شہر اور گردونواح میں میدانوں ،چاردیواری اور ہالوں میں گندگی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اندرون شہر اور گردونواح کے علاقوں کے گلی محلوں اور سڑکوں کے قریب کھلے میدانوں اور چار دیواری اور ہالوں میں گندگی غلاظت اور کوڑا کرکٹ جمع ہونے کی جہ سے موسم برسات میں ان جگہوں پر تعفن اور بدبو کی وجہ سے چھوٹے بڑے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں،لوگوں نے متعلقہ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان جگہوں کی فوری طور پر صفائی کرائی جائے اورلوگوں کو منع کیا جائے کہ ان جگہوں پر گندگی اور کوڑا کرکٹ مت پھینکیں تاکہ لوگ مختلف بیماریوں سے بچ سکیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ اندرون شہر کی گلی محلوں میں قائم ڈیری فارموں کی وجہ سے بھی گلی محلوں میں بھینسوں کے گھوبر کی وجہ سے تعفن اور بدبواور کھلی جگہوں پر گوبر کے ڈھیر اور ان پر مچھروں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، بعد ازاں ان ڈیری فارموں کی وجہ سے اہلیان محلہ کے گزرنے میں دشواری اورمساجد میں جانے والے لوگوں کے لیے دشواری اور پریشانی ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ ، پشاور، وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات بہت بڑا المیہ ہے اور ہر شخص خون کے آنسو رو رہا ہے،سید ضیاء علی شاہ،حاجی صفدر حسین بھٹی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)انجمن فلاح وعوام رجسٹرڈ لالہ موسیٰ صدر سید ضیاء علی شاہ ترمذی،سینئر نائب صدر انجمن آڑھتیاں ہر دو غلہ منڈی حاجی صفدر حسین بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ ،پشاور،وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات بہت بڑا المیہ ہے اور ہر شخص خون کے آنسو رو رہا ہے اور ملک اسلام میں دہشت گردی جیسے واقعہ بہت افسوسناک عمل ہے،حکومت فوری طور پر ایسے دہشت گردی جیسے واقعات کی فوری انکوائری کرائی جائے اور انہوں نے کہا کہ ملک میں آئے دن کے دہشت گردی کے واقعات معمول بن کر رہ گئے ہیں اور ایسے واقعات میں بے گناہ اور ہنستے بستے لوگ مارے جا رہے ہیں،اور اس واقعہ میں57سے زائد افراد جان اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں،اور انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ اور گردونواح کے علاقوں میں بعض گلی محلوں اور سڑکوں پر غیر قانونی اور چوری چھپے پٹرول اور کھلے ڈیزل کی فروخت اور متعلقہ محکمہ کے افسران نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ اور گردونواح کے علاقوں میں بعض گلی محلوں اور سڑکوں پر غیر قانونی اور چوری چھپے پٹرول اور کھلے ڈیزل کی فروخت اور متعلقہ محکمہ کے افسران نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور گلی محلوں اور لوکل سڑکوں پر چیکنگ کریں اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، اور لوکل سڑکوں پر قائم غیر معیاری انجن آئل کی سرعام فروخت اور انجن آئل مختلف کمپنیوں کے مارکیت میں فروخت ہو رہے ہیں غیر معیاری انجن آئل کے باعث ہزاروں روپے مالیت کے موٹر سائیکل کے انجن خراب ہو کر رہ گئے ہیں اہلیان حلقہ کے لوگوں نے مطالبہ کہا کہ بغیر لائسنس اور بغیر اجازت نامہ کے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں نے عوام پر ٹیکسز لگا کر ان کے ساتھ بہت بڑا ناروا سلوک کیا،حاجی افضال المعروف بھولا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سیاسی و سماجی شخصیت حاجی افضال المعروف بھولا نے اپنے بیان میں کہا کہ دور حکومت کے حکمرانوں نے عوام پر ٹیکسز لگا کر ان کے ساتھ بہت بڑا ناروا سلوک کیا اور انہوں نے غیرب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا اور انہوں نے عوام پر ایک اور بہت بڑا مہنگائی کا ایٹم بم گرا یاوہ پیٹرول اور ڈیزل اور سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ان کی کمر توڑ دی ،حاجی افضال نے کہا کہ دور حکومت کے وعدے سب دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور ملک میں بے تحاشا لوڈشیڈنگ بجلی، گیس اور مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں اور بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس بھی لگا دی،انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ وعدے کئے گئے ان کو فوری طور پرپورا کریں اور غریب عوام کو جلد از جلد ہر اشیاء پر ریلیف دیں تاکہ سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں دہشت گردی کے واقعہ پر دل خون کے آنسو روتا ہے،نسیم الغنی شیخ،صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)الغنی پیٹرولیم ایم ڈی نسیم الغنی شیخ،صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کوئٹہ اور وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعہ میں57سے زائدافراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے اس واقعہ سے ملک بھر اور ہر شخص خون کے آنسو رو رہا ہے ایسے دہشت گردی کے واقعہ پر دلی افسوس ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں امام بارگاہ کے قریب خود کش حملہ میں28 افراد ہلاک اور65 کے قریب زخم ہوئے جن میں نو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں،اور کوہاٹ سے پشاور جانے والی فورسز کے قافلے پر بڈھ بیر تھانہ کے قریب بم کا حملہ اور فائرنگ،شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے کو ریمورٹ کنٹرول بم کا بھی نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کے و اقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شدید زخمی ہونے والوں کو اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی دے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعہ کی روک تھام کے لئے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔