لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ پر پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہ دینے کیخلاف نو جولائی کو حکومت اور وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے من پسند 62 پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کو کوٹہ الاٹ کیا ہے۔
جو غیر قانونی ہے جبکہ نئے ٹور آپریٹرز کو میرٹ پر آنے کے باوجود کوٹہ الاٹ نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور سے نو جولائی کو جواب طلب کر لیا۔