آڈیٹر جنرل کی اپیل پر وفاقی ٹیکس محتسب نے اعتراض عائد کر دیا

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی ٹیکس محتسب نے اعتراض عائد کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی۔

وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کی جانب سے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آڈیٹر نے پراسیس فیس جمع نہیں کرائی۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ انٹر کورٹ اپیل خارج کی جائے۔

جسٹس ریاض احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی ٹیکس محتسب اپنی درخواست واپس لے لیں۔ مقدمے کی سماعت جلد کر لیتے ہیں۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو مقدمے کی تاریخ جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔