کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی اور انہیں مستقبل قریب میں ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا۔ترجمان سندھ رینجر زکے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان احمد نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مفاد پرست عناصر کی طرف سے مجرموں کی سرپرستی سے متعلق بھی ذکر کیا۔
ڈی جی رینجرز نے مستقبل قریب میں ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے بھی وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے ملاقات میں کہا کہ ممکنہ سیکیورٹی خطرات شہر کے امن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔