امریکہ پناہ دینے والے ممالک پر اپنا اثر بڑھا رہا ہے، اسنوڈین

Asnudyn

Asnudyn

منحرف امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ان کی گرفتاری اور انہیں پناہ دینے والے ممالک پر اپنا اثر رسو خ استعمال کر رہا ہے۔

امریکی حکومت کو مطلوب سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن ان کی گرفتاری کے لیے ماورائے قانون اقدامات کر رہا ہے۔ ایڈورڈ سنوڈن سی آئی اے کے نا تجربے کار اہلکا ر تھے جنہیں یہ بھی نہیں معلو م کہ امریکہ دنیا بھر کے عوام کے ساتھ کیا کیا کرتا رہا۔

ایران کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر مصدق کا تختہ الٹنے کی سازش، کا نگو کے پہلے منتخب صدر لو ممبا کا قتل، فیدل کا سترو پر قاتلانہ حملے،افغان جنگ میں مجاہدین کو عسکری اور ما لی مدد فراہم، ایران عراق جنگ میں صدام حسین کی بھر پور مدد، اور اس جیسے سیکڑوں اقدامات کے پس پشت کو ئی اور نہیں امریکی سی آئی اے ہی رہی ہے اب اگر یہی اپنے سابق اہلکار کے پیچھے ہے تو اچنبھے کی کون سی بات ہے۔ واقف کا ر تو واٹر گیٹ اسکینڈل اور کنیڈی خا ندان کے افراد کی پے در پے اموات کو بھی انہی سے جو ڑتے ہیں۔