چین (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ نائب وزیر خارجہ نے استقبال کیا ، چین کے صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں اقتصادی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔ نواز شریف کا بیجنگ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے وزیر اعظم کو سلامی دی۔
دورے کے دوران نواز شریف چینی قیادت کے علاوہ تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کرینگے جن میں توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جبکہ زیر زمین ٹرین منصوبے کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ پانچ روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شنگھائی۔ تیان جن، شین زین کے صنعتی علاقوں کا بھی دورہ کرینگے۔