ہر پہلو سے بہترین فوج بننا ہمارا مقصد ہے : اشفاق کیانی

Ashfaq Kayani

Ashfaq Kayani

جہلم (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ہر پہلو سے بہترین فوج بننا ہمارا مقصد ہے۔ کمانڈرز ہر شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں۔ اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی فائرنگ رینج جہلم میں فائرنگ کے مقابلے ہوئے۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فائرنگ کے مقابلوں کا معائنہ کیا۔ مقابلوں کے دوران آرمی چیف نے بھی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ہر پہلو سے بہترین فوج بننا ہمارا مقصد ہے۔ کمانڈرز ہر شعبے میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ آرمی چیف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے جوانوں کو میڈلز اور ٹرافیوں سے بھی نوازا۔