کراچی (جیوڈیسک) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ انیس سو اناسی کا بلدیاتی نظام اپوزیشن کو پسند نہیں تو اس میں ترمیم لائی جا سکتی ہے۔ ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں اکثریت ہے اور وہ کوئی قانون پاس کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو جائے تو بلدیاتی نظام میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے کام کر سکتی ہیں۔