لاہور (جیوڈیسک) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب خان بیگ کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے،لاہور ا س سے باہر نہیں، تاہم پولیس الرٹ ہے۔ پولیس ریفارمز میں بھرتیاں زیرِ غور ہیں، تاہم چین آف کمانڈ وہی رہے گا۔ وہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہورمیں پاسنگ آوٹ پریڈسے خطاب اور ذرائع سے گفتگو کر رہے تھے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کو تفتیش کی خصوصی تربیت دی جائے گی، جس میں آپریشن اور انویسٹی گیشن کے ساتھ خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کی تربیت بھی شامل ہو گی۔
انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ تھانوں میں اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اورمظلوم کی داد رسی کریں، تھانے میں ایس ایچ او کے بعد محرر اہم عہدہ ہوتا ہے وہ معاملات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے،آئی جی پنجاب نیاس موقع پر انعام کی رقم دگنا کرنے کابھی اعلان کیا۔