کراچی (جیوڈیسک) کراچی نئے بجٹ کے فوری بعد سندھ حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی رقم موجود نہیں۔ بحران پر قابو پانے کیلئے اسٹیٹ بینک سے 14 ارب کا قرضہ مانگ لیا گیا۔
نئے مالی بجٹ کے فورا بعد ہی سندھ حکومت کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ محکمہ خزانہ کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بھی رقم موجود نہیں۔ ماہ جولائی کی تنخواہوں کی ادائیگی اور مالی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے اسٹیٹ بینک کو چودہ ارب روپے قرضے کی فراہمی کی درخواست کر دی ہے۔