ضلع چکوال کے دو اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گئے

تلہ گنگ : ضلع چکوال کے دو اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گئے۔ دونوں کا تعلق تحصیل تلہ گنگ سے ہے سپاہی اشفاق احمد ساکن ملتان خورد شمالی وزیر ستان میں داد شجاعت دیتے ہوئے دہشت گردوں کا نشانہ بنیں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ملتان خورد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ادھر حوالدار امیر محمد ولد شیر محمد ساکن ڈھوک مصائب مردان میں دہشت گردوں کی گولیاں کا نشانہ بنیں انہیں بھی منگل کے روز پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ڈھوک مصائب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔