سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری محمد رزاق کی رہائش گاہ اور ان کے بیٹے چوہدری آصف رزاق پر مجرمانہ حملے کی تحقیق کرائی جائے

نیلسن : سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری محمد رزاق کی رہائش گاہ اور ان کے بیٹے چوہدری آصف رزاق پر مجرمانہ حملے کی تحقیق کرائی جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دے کر عبرت کا نشان بنا دینا چاہیئے تاکہ آئیند کوئی کسی شریف اور عزت دار شخصیت پرحملہ کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

چوہدی آصف رزاق پر حملہ آوروں کی گرفتاری پر میرپور پولیس کی فوری اور غیر جانب دارانہ کاروائی کرنے پر عملے کی تعریف اور اس بزدلانہ اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحتکئے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مرکز کونسل سماہنی اور یونین کونسل پونہ کے سابق چئیر مین چوہدری محمد عبد اللہ زید نے کہا ہے کہ اگرچہ پولیس کی کاروائی لائق تعریف ہے لیکن جو یہ کہا جارہا ہے۔

کسی حکومتی وزیر کی پشت پناہی ان حملہ آوروں کو حاصل ہے اس کی تحقیق ہونا از بس ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بد قسمتی کہ عام شہری توپہلے ہی عدم تحفظ کا شکار ہے لیکن اب حالات کی سنگینی کا اندازہ اس واقعہ سے بخوبی لگا یا جاسکتا ہے وسائل رکھنے والے شہریوں کی زندگیاں بھی اجیرن ہو چکی ہیں اور حکومت اور انتظامیہ کی ناہلی کا س سے بڑھ کر کیا ثبوت ہو سکتا ہے۔