کراچی (جیوڈیسک) کراچی بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نیاہل کراچی کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ ناظم آباد گول مارکیٹ میں شہری سڑکوں پرنکل آئے اور کے ای ایس سی کی گاڑی کوآگ لگا دی اور دفتر پر پتھرا شروع کردیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں شہریوں نے رات جاگ کر گزاری۔ سٹی کورٹ کو بجلی کی فراہمی بھی تین روز سے معطل ہے۔
کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ رات بارہ بجے کے بعد بھی شہر کے مختلف علاقوں میں عوام کو لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جس کے باعث عوام رات سڑکوں اور پارکوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقے شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی، شادمان ٹاون، نیوکراچی سمیت گلشن معمار میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ کراچی کی عدالتیں بھی لوڈشیڈنگ سے بچ نہ سکیں اور سٹی کورٹ کی بجلی بھی گزشتہ تین روز سے بند ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث سیکڑوں مقدمات کے فیصلے نہ ہوسکے ۔
کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ممکنہ طورپر ایک اور روز اور چلے گا۔ زحمت اٹھانے پر کیای ایس سی نے صارفین سیمعذرت بھی کی ہے۔