پشاور (جیوڈیسک) فغانستان سے امریکی افواج کی انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ سات امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا سلسلہ 9 فروری 2013 سے جاری ہے۔ آج افغانستان میں بگرام ایئربیس سے سات امریکی فوجی گاڑیاں طور خم بازار کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئے۔
طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس کے بعد امریکی فوجی گاڑیاں کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ ہوگئے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد امریکی فوجی گاڑیاں اور کنٹینرزافغانستان سے طورخم کے راستے کراچی بندرگاہ پہنچائی گئی ہے۔