برطانوی (جیوڈیسک) کرائم ایجنسی نیلندن میں منی لانڈرنگ اور جائیداد سے متعلق اہم شخصیت سے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، کرائم ایجنسی اس اہم شخصیت سے 17 جولائی کو دوبارہ انٹرویو کرے گی۔ اہم شخصیت کو پوچھ گچھ کیلئے پنڈگٹن پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا۔ ایجنسی حکام نے رقم اور جائیداد سے متعلق سوالات کئے۔
اہم شخصیت سے ان کا ذریعہ آمدن بھی پوچھا گیا۔ جائیداد کی خریداری کے عوض ادا کی گئی رقم کے ذرائع سے متعلق ثبوت بھی مانگ لئے گئے۔ برطانوی ماہرین قانون کے مطابق ایجنسی اہم شخصیت کے بیان اور دستیاب شواہد کی روشنی میں کیس کو آگے بڑھائے گی۔ ذریعہ آمدن درست ثابت کرنے کی صورت میں کیس ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔